18 فروری ، 2014
جیکب آباد…خوشحال خان ایکسپریس دھماکے کا ماسٹر مائنڈ سندھ پنجاب سرحد سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایس پی جیکب آباد فاروق جمالی کے مطابق اطلاع ملنے پر سندھ پنجاب سرحد پر آرڈی 144 کے مقام سے دھماکے کے ماسٹر مائنڈ زاہد حسین ہجوانی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جسے تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ اتوار کے روز کشمور کے علاقے تنگوانی کے قریب خوشحال خان ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 6 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔