کاروبار
18 فروری ، 2014

پشاور ڈرائی پورٹ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو کھڑے 1سال ہوگیا

 پشاور ڈرائی پورٹ؛ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کو کھڑے 1سال ہوگیا

پشاور… پشاور ڈرائی پورٹ میں کھڑی نان کسٹم پیڈسینکڑوں گاڑیاں امپورٹ ایکسپورٹ کی راہ میں رکاوٹ بن گئیں، نا صرف تاجربرادری بلکہ قومی خزانہ کوبھی کروڑوں روپے کانقصان ہونے لگا۔ڈائی پورٹ میں جاپان اورخلیجی ممالک سے منگوائی گئی 3سوسے زائدگاڑیاں ایک برس سے کھڑی ہیں۔ان گاڑیوں کے باعث درآمدی مال کے کنٹینرزاورٹرک ڈرائی پورٹ میں داخل نہیں ہوسکتے۔تاجربرادری اس صورت حال میں پریشانی کاشکارہے کیونکہ ڈرائی پورٹ سے روزانہ صرف چندکنٹینر ہی کلیئر ہو رہے ہیں اوروہ اپنامال براہ راست کراچی سے ایکسپورٹ کررہے ہیں جس کی وجہ سے مقامی کلیئرنگ ایجنٹ بے روزگارہورہے ہیں۔

مزید خبریں :