02 اپریل ، 2012
اسلام آباد … سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا، چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، گیس کی قیمت کا کسی انٹرنیشنل مارکیٹ سے تعلق نہیں۔ چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسو سی ایشن غیاث پراچہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے، 11 روپے فی کلو اضافہ غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت کا کسی انٹرنیشنل مارکیٹ سے کوئی تعلق نہیں، سی این جی کی قیمت میں حالیہ اضافے سے حکومت روزانہ 2 ارب روپے ٹیکس وصول کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ تنظیموں سے گزارش کی ہے کہ وہ کرائے نہ بڑھائیں، ہم غلاموں کی طرح وزارت پیٹرولیم میں حاضریاں لگاتے ہیں، گیس سستی کرنے کی باتوں کو حکام ہنسی میں اڑادیتے ہیں، گیس درآمد کرنے کی باتیں صرف ڈارمہ ہیں۔