21 جنوری ، 2012
لاڑکانہ…رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے احکامات پر سندھ کی ثقافت کو اجاگر کر نے کے لیے لاڑکانہ انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ضلع بھر میں نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے اسکارف کی جگہ سندھ کی ثقافت اجرک لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ عبد العلیم لاشاری اور ڈائریکٹر تعلیم لاڑکانہ رسول بخش شاہ کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف اسکولوں میں نویں اور دسویں جماعت کی سینکڑوں طالبات میں مفت اجرک تقسیم کی گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبد العلیم لاشاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کی مشترکہ کوششوں سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کے اجرک طالبات کی یونیفارم کا لازم حصہ ہو گا ۔انہوں نے بتایا ضلع بھر میں سات ہزار دوسو طالبات میں مفت اجرک تقسیم کی جارہی ہیں انہوں نے محکمہ تعلیم سندھ سے بھی اپیل کی کے وہ سندھ بھر میں سندھ کی ثقافت اجاگر کر نے اور پذیرائی حاصل کر نے کے لیے اجرک کو نویں اور دسویں جماعت کی طالبات کے لیے لازمی قرار دیں دوسری جانب طالبات نے ضلع حکومت اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کو سراہا۔