19 فروری ، 2014
کراچی…سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح8بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائیگا، جو جمعرات کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8بجے سے بند ہوجائینگے، سی این جی ایسوسی ایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔