کاروبار
19 فروری ، 2014

امریکا پاکستان میں ہوا سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کرے گا

امریکا پاکستان میں ہوا سے چلنے والا بجلی گھر تعمیر کرے گا

اسلام آباد… پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے امریکی حکومت ہوا سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کرے گی جس سے 1 ہزار750میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکے گی۔امریکی سفارت خانے کے جاری کردہ اعلا میہ کے مطابق امریکا پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مدد فراہم کریگا،جس کے لئے امریکی الیکٹرک کمپنی جنرل الیکٹرک، پاکستان میں بجلی گھر کے لئے ٹربائین فراہم کریگی جس سے ایک ہزار 7 سو 50 میگا واٹ بجلی بنائی جاسکے گی۔اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لئے امریکی بینک او پی آئی سی سرمایہ کاری کریگا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ پاور پروجیکٹ 2015 کے آخر تک مکمل کرلیا جائے گا جس سے پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے مدد ملے گی۔

مزید خبریں :