پاکستان
21 جنوری ، 2012

راولپنڈی میں نجی اسکول کے 6 طلبا وطالبات لاپتہ، مقدمہ درج

راولپنڈی میں نجی اسکول کے 6 طلبا وطالبات لاپتہ، مقدمہ درج

راولپنڈی…راولپنڈی میں ایک نجی اسکول کے 6 طلبا و طالبات لاپتہ ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے چکلالہ اسکیم تھری کے ایک نجی اسکول کی تین طالبات اور تین طالبعلم 19 جنوری کی صبح سے لاپتہ ہیں جنہیں ممکنہ طور پر اغوا کیا گیا۔ لاپتہ ہونے والوں میں دسویں جماعت کے ابوبکر، وجیہہ اصغر، اریبہ اکرم اور نویں جماعت کے ولید اکرم ، حمزہ علی اور اقراء نسیم شامل ہیں۔ تھانہ ایئر پورٹ میں گمشدگی کا پرچہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :