کاروبار
20 فروری ، 2014

100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات کا خصوصی کارڈ دیا جائے گا

 100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات کا خصوصی کارڈ دیا جائے گا

اسلام آباد… ایف بی آر نے 100 بڑے انکم ٹیکس گزاروں کو مراعات اور استحقاق کا خصوصی کارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ ایف بی آرکے اعلامیے کے مطابق کارڈ ہولڈرز کو ایئر پورٹ کے امیگریشن کاوٴنٹر پر وی وی آئی پی سہولتیں ملیں گی۔کارڈ ہولڈرز کا بیگج الاوٴنس 5سو ڈالر سے بڑھا کر 5 ہزار ڈالر کر دیا گیا ہے ،جبکہ انہیں سرکاری بلیو پاسپورٹ بھی جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں :