پاکستان
24 فروری ، 2014

بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،امجد خان نیازی

 بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں،امجد خان نیازی

ٹوکیو…عرفان صدیقی…جاپان کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے میانیوالی سے رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں ان کو کسی بھی صورت نظرانداز نہیں کیا جائے گا ، یہ بات انھوں نے تحریک انصا ف جاپان کے سینئر پارٹی رکن امجد مرزا کی جانب سے دیئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انھوں نے کہا کہ جاپان میں تحریک انصاف کی مقبولیت اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو حکومت میں دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ عمران خان کی قیادت میں ملک تیز ترین ترقی کرسکے ، امجد علی نیازی نے کہا کہ ان کے دورہ جاپان کے موقع پر پارٹی قائد عمران خان نے جلسہ عام سے اپنے خطاب میں تمام پارٹی ورکروں کو اتحاد قائم کرنے اور گروپ بندی سے اجتناب برتنے کی تلقین کی ہے جو تمام پارٹی ورکروں اور عمران خان کے چاہنے والوں کے لیئے ایک پیغام ہے کہ مل جل کر پارٹی اور ملک کے لیئے کام کریں ، رکن قومی اسمبلی امجد علی نیازی نے کہا کہ جاپان میں اگلے چند ماہ میں ہونے والے پارٹی انتخانات کے نتیجے میں جو بھی قیادت سامنے آئی گی اس کا نہ صرف تحریک انصاف پاکستان بلکہ عمران خان خود بھی خیر مقدم کریں گے اور انتخابات کے نتیجے میں آنے والی قیادت کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلے ، امجد علی نیازی نے کہا کہ وہ واپس جاکر عمران خان کو اپنے دورہ جاپان کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں گے اور مستقبل میں عمران خان کے دورہ جاپان کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے ،تقریب میں تحریک انصاف جاپان کے رہنماؤں ،جاوید نیازی ، محمد ندیم ،سعید بھٹی ،چوہدری زمان ، چوہدری انوار ،رشید ودود اور راشد رانا سمیت بڑی تعداد میں رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔

مزید خبریں :