03 اپریل ، 2012
نواب شاہ. . . . نواب شاہ میں کار درخت سے ٹکراگئی۔ حادثے میں کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کا رہائشی شخص مسکین اپنی بیٹی ، بہو اور بہن کے ساتھ ایک رشتے دار کے انتقال پر نواب شاہ آرہا تھا۔ خیرشاہ بس اسٹاپ کے قریب ان کی کار کتے کو بچاتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر درخت سے ٹکراگئی۔ حادثے میں مسکین، اس کی بیٹی اور بہن جاں بحق ہوئے جبکہ بہو زخمی ہوگئی۔ گاڑی کا ڈرائیور اور ایک بچہ محفوظ رہے۔ لاشوں اور زخمی خاتون کو واپس کوئٹہ بھیج دیا گیا ہے۔