25 فروری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں واقع ایک گھر میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔ دھماکے کے باعث گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔