03 اپریل ، 2012
چیچہ وطنی… چیچہ وطنی میں جنگلات کی تحقیق کے لئے اپر دیر سے آنے والے بینظیر بھٹو یونیورسٹی کے طلبہ پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔بینظیر بھٹو یونیورسٹی اپر دیر کے شعبہء جنگلات کے طالبعلم جنگلات کی تحقیق کے لئے چیچہ وطنی میں واقع جنگلات کا دورہ کرنے آئے تھے جہاں اچانک طلباء پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا۔مکھیوں کے ڈنک لگنے سے 35 طلبہ متاثر ہوئے،،جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا،،اسپتال ذرائع کے مطابق 15 طلبہ شدید متاثر ہوئے ہیں،،جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک ہے۔