پاکستان
25 فروری ، 2014

پاکستانی سرحد کے قریب نامعلوم شے نظر آنے پر بھارتی فضائیہ کی دوڑیں

پاکستانی سرحد کے قریب نامعلوم شے نظر آنے پر بھارتی فضائیہ کی دوڑیں

کراچی…محمد رفیق مانگٹ…پاکستانی سرحد کے قریب ریڈار پر نامعلوم شے نظر آنے کے بعد بھارتی فضائیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور دو سویلین پروازیں ٹکراتے ٹکراتے بچیں۔ جنگی طیارہ ہدف کے قریب پہنچاتوپتاچلا ایک موسمی غبارہ ہوا کے ساتھ سرحد کی طرف محو پرواز تھا۔جنگی طیارہ20 منٹ کی پرواز کے بعد واپس اتار لیا گیا ۔ بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کے مطابق بھارتی فضائیہ کے راڈار پر پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد کی طرف ایک نامعلوم شے unidentified flying object(UFO) کی پرواز کی نشاندہی ہوئی،اور اسکے خلاف کارروائی کے لئے فوری طور پر ہلواڑا ائیربیس سے ایک جنگی طیارے Su-30MKI کو اڑایا گیا۔جب طیارہ اڑایا گیا تو کہا گیا کہ 25 ہزار سے 30ہزار فیٹ کے درمیان ائیر ٹریفک کو کلیئر کردیا گیا ہے جیسا کہ نامعلوم شے( یو ایف او)28ہزار فیٹ کی بلندی پر اڑان تھی۔اس کے بعد جنگی طیارے نے نشاندہی کی کہ وہ نامعلوم شے موسمی غبارہ تھی جو ہوا کے ساتھ سرحد کی طرف محو پرواز تھا۔جنگی طیارہ20 منٹ کی پرواز کے بعد واپس اتار لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ سے10ناٹیکل میل کے فاصلے پر دو سویلین طیارے پرواز کر رہے تھے جن میں ایک تھائی ائیر ویز جب کہ دوسرا کوئی اور غیر ملکی طیارہ تھا۔ بھارتی فضائیہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جنگی طیارے کسی ایسے واقعے میں ملوث نہیں جن سے کوئی حادثہ ہو سکتا تھا۔ ان کے طیارے راڈار کے مثبت کوریج کے تحت پرواز کر رہے تھے۔ اور پروازوں کے لئے وہ علاقہ بالکل کلیئر تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن(DGCA ) اس واقعے کی چھان بین کر رہی ہے۔بھارتی فضائیہ رواں ہفتے کے اوائل میں ایک 32 ٹرانسپورٹ طیارے کا نئی دہلی کے قریب رن وے پر اترنے کے واقعے کی بھی تحقیق کر رہی ہے۔

مزید خبریں :