03 اپریل ، 2012
ممبئی… بھارتی اسٹار سلمان خان اداکاری کے علاوہ اپنے تیکھے جملوں کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے اعزاز میں تقریب میں ان کے دلچسپ جملوں نے ہنسی کا نہ رکنے والا طوفان برپا کردیا۔بھارتی بزنس مین مکیش امبانی نے سنچریوں کی سنچری بنانے پر سچن ٹنڈولکرکے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا۔ اداکار سلمان خان ٹنڈولکر کے لئے تعریفی جملے کہنے ڈائس پر آئے اور ہرطرف قہقہے بکھیر دیئے۔ تقریب میں موجود مسٹرپرفیکٹ عامرخان بھی ان کے کٹیلے جملوں سے محفوظ نہ رہ سکے اور اپنی صفائی پیش کرنے کے لئے ٹنڈولکر کی طرف اشارے کرتے رہے۔ ایک کے بعد ایک سلمان کی تین فلموں نے سو سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا لیکن وہ عامر خان کی فلم کا ریکارڈ نہیں توڑ سکے۔ اس کا انہوں نے برملا اعتراف بھی کیا۔ تقریب کی خاص بات یہ تھی کہ بہت عرصے بات سلمان خان اور ایشوریہ رائے بچن آمنے سامنے آئے۔ سلمان کے مزاحیہ جملوں ایشوریہ تو مسکراتی رہیں لیکن ابھیشک نے قہقہے بھی لگائے۔