26 فروری ، 2014
سکھر …الیکشن ٹریبونل سکھر نے حلقہ پی ایس 37 لاڑکانہ کے کامیاب امیدوار الطاف انڑ کو نااہل قرار دیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔پیپلز پارٹی کے امیدوار سہیل انور سیال نے الیکشن ٹریبونل میں درخواست دی تھی کہ الطاف انڑ نے 25 پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کرائی اور غلط اثاثے بھی ظاہر کئے ہیں۔ الیکشن ٹریبونل نے نادرا حکام سے رپورٹ طلب کی، جس پرنادرا نے حلقے میں 8 ہزار جعلی ووٹوں کی تصدیق کی۔ ٹریبونل کے جج ظہیر انور لغاری نے صادق اور امین نہ ہونے پر الطاف انڑ کو نااہل قرار دیا اور حلقہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔