26 فروری ، 2014
کوٹری…آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوٹری رینجز کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کوٹری رینجز کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے فیلڈ فائرنگ اور کراچی کور کی مشق دیکھی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ہر طرح کے خطرے سے موٴثر طور پر نمٹنے کے لیے تربیت اور جنگی تیاریاں جاری رکھیں، قوم کی حمایت سے ہر خطرے کو شکست دینے کے مشن کو مکمل کریں گے، عوام کی توقعات کے مطابق مادرِوطن کو درپیش ہر خطرے کو شکست دیں گے۔