26 فروری ، 2014
کراچی…ارجنٹینا کے سفیر رڈولفو مارٹن نے کہا ہے کہ پاکستان میں گیس کے بحران کی ذمے دار پاکستان کی حکومتیں ہیں۔ ارجنٹینا کے سفیر رڈولفو مارٹن کا کراچی چیمبر میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں توانائی کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے، ارجنٹینا تربیلا ڈیم میں ایک منصوبے پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لائیواسٹاک کے شعبے کی ترقی کے لیے تکنیکی صلاحیت منتقل کرنا چاہتے ہے، بیوروکریسی پاکستان میں ترقی کے لیے ایک رکاوٹ بنی ہوئی ہے، بیوروکریسی کو اپنی سوچ تبدیل کرنی ہوگی۔