26 فروری ، 2014
کراچی…کراچی میں ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ مولانا عبدالستار ایدھی کی جانب سے امن ریلی نکالی گئی جس کے دوران شہریوں کی جانب سے مالی امداد بھی کی گئی۔ مولانا عبدالستار ایدھی کی جانب سے نکالی جانے والی امن ریلی ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی مزار قائد کے قریب نمائش چورنگی پرپہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت وھیل چیئر پر سوار خود مولانا عبدالستار ایدھی نے کی۔ اس دوران ایدھی فاوٴنڈیشن کے رضا کار اور ایمبولینسز بھی موجود تھیں۔ عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ وہ امن کا پیغام لے کر نکلے ہیں اور دوسرے لوگوں کو بھی اسی کا درس دینا چاہتے ہیں۔