26 فروری ، 2014
اسلام آباد…جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آپریشن پر تمام جماعتوں کا اتفاق نہیں۔ جے یو آئی ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تمام جماعتیں صرف مذاکرات پر متفق ہوئی تھیں لیکن آپریشن پر تمام جماعتوں کا اتفاق نہیں ہے۔