پاکستان
26 فروری ، 2014

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 5روزہ عالمی کتاب میلہ شروع

لاہور کے ایکسپو سینٹر میں 5روزہ عالمی کتاب میلہ شروع

لاہور …لاہور کے ایکسپوسنٹر میں 5روزہ عالمی کتاب میلہ شروع ہوگیا۔ میلے کاافتتاح پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کیا۔ میلے میں کتابوں کے 2سو72 سٹالز سجائے گئے ہیں۔کتاب میلہ ایکسپوسینٹر جوہر ٹاوٴن میں سجایا گیا جس میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہنا تھا کہ کتب بینی میں کمی کی ایک وجہ کتابوں کی قیمتوں کا بڑھ جانا بھی ہے۔میلے کے شرکا نے اسٹالز پر رکھی کتابوں میں گہری دلچسپی لی۔

مزید خبریں :