پاکستان
26 فروری ، 2014

سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک کی وزیراعظم سے ملاقات

سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک کی وزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد…سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک نے اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام مراعات دے رہی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جاوید ملک سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کا شعبہ ملکی معیشت کے لیے انجن کی حیثیت رکھتا ہے اس لیے حکومت اس پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ اس سے پہلے سفیر برائے سرمایہ کاری نے اسلام آباد میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کی۔ جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل بزنس اینڈ انوسٹمنٹ کونسل قائم کی جا رہی ہے جو سرمایہ کاری بورڈ سے الگ ہو گی۔ اس میں بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دوست ملکوں کے سرمایہ کار شامل کیے جائیں گے۔ سفیر برائے سرمایہ کاری جاوید ملک سے بات چیت میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے بہترین ملک ہے۔ ان سرمایہ کاروں میں برطانیہ، کنیڈا اور امریکا سمیت چھ ملکوں کے سرمایہ کار شامل تھے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے وزیراعظم، وفاقی وزیر تجارت اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

مزید خبریں :