پاکستان
26 فروری ، 2014

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں دن بھر میں 9 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام

پنجاب یوتھ فیسٹیول میں دن بھر میں 9 ورلڈ ریکارڈ اپنے نام

لاہور…آج لاہور میں سجا پنجاب یوتھ فیسٹیول کا شاندار میلا جہاں ریکارڈ پر ریکارڈ ٹوٹے۔ پاکستانیوں نے ایک دو نہیں 9عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ مجتبیٰ حسن نے نن چکو سے ایک منٹ میں ایک سو سات اخروٹ توڑ ڈالے۔ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت عالمی ریکارڈز قائم کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کھلاڑیوں نے آج مزید 9گنیز ورلڈ ریکارڈ حاصل کر لئے۔ پاک فوج کے کیپٹن نے دو ریکارڈ اپنے نام کئے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا میلہ سجا پنجاب اسپورٹس بورڈ میں۔ پاک فوج کے کیپٹن محمد ارباب نے 40 پونڈ وزن کے ساتھ ایک منٹ میں ایک ہاتھ سے 65پش اپس بنائے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 31پش اپس کے ساتھ برطانیہ کے پاس تھا۔ مجتبیٰ، معراج، حسن، نعمان اور ارسلان سمیت 7افراد نے کیلوں کے بستر پر لیٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔ محمد راشد نے اپنے سر سے ایک منٹ میں 155اخروٹ توڑ ڈالے۔ فرحان ایوب کی ایک منٹ میں بریک ڈانس اسٹال میں 38کپ اپس۔ پاک فوج کے کیپٹن ارباب نے الٹے ہاتھوں سے پش اپس کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انہوں نے 166 پش اپس لگا کر قطر کا ریکارڈ توڑا۔ 40پونڈ وزن کے ساتھ ندیم عباس کے الٹے ہاتھوں کی مدد سے 70پش اپس۔ مجتبیٰ حسن نے نن چاقو سے ایک منٹ میں 107اخروٹ توڑ ڈالے۔ علی حیدر کے 60پونڈ وزن کے ساتھ الٹے ہاتھوں پر ایک منٹ میں 52پش اپس۔ ظفر اقبال کے 40پونڈ وزن کے ساتھ 100 پش اپس۔

مزید خبریں :