پاکستان
26 فروری ، 2014

الطا ف حسین کے فکروفلسفے سے متاثرہوکرایم کیو ایم میں شامل ہوا،میجر اظہر

الطا ف حسین کے فکروفلسفے سے متاثرہوکرایم کیو ایم میں شامل ہوا،میجر اظہر

کراچی… تحریک انصاف کے رہنماء اورریٹارئرڈمیجر اظہرفخرالدین نے ایم کیوایم کے قائد الطا ف حسین کے فکروفلسفے اورایم کیوایم کی پالیسیوں سے متاثرہوکرمتحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کااعلان کردیاہے ۔یہ بات انہوں نے بدھ کی شام ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان یوسف شاہوانی،اسلم آفریدی،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نائلہ منیر اور جمال احمدکے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران بھی موجودتھے۔اظہرفخرالدین نے کہاکہ میرا تعلق ڈیفنس سے ہے اورڈیفنس میں رہتے ہوئے میری کوشش یہ ہی تھی کہ میں ملک کیلئے کچھ کروں،میراعزم تھاکہ اللہ تعالیٰ نے جوزندگی مجھے دی ہے میں اس کوملک وقوم کیلئے استعمال کروں لہٰذا میں نے ریٹارئرڈمنٹ کے بعدپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکی اور2004ء میں سیاست کاآغازپاکستان تحریک انصاف سے کیااور ڈیفنس کی صوبائی نشست سے الیکشن بھی لڑا۔تاہم میری زندگی کامقصدپاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے کام کرناتھاوہ مجھے تحریک انصاف میں پوراہوتانظرنہیںآ رہاتھا۔میں نے الطاف حسین کے نظریے کوسمجھاہے اورایم کیوایم کی پالیسیوں کوقریب سے دیکھاہے جس کے بعدمیں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ایم کیوایم ہی وہ جماعت ہے جوملک کی بقاء وسلامتی کیلئے کام کررہی ہے۔اس لیے آج میں الطاف حسین کے فکرفلسفے اورایم کیوایم کی جدوجہدسے متاثرہوکرایم کیوایم میں اپنی شمولیت کااس دعاکے ساتھ اعلان کرتاہوں کہ پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے کام کرتارہوں گا۔

مزید خبریں :