کھیل
27 فروری ، 2014

عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

عدالت میں پیش نہ ہونے پر کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور…وارڈن جھگڑا کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے کرکٹرعمراکمل کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز نور نے وارڈن جھگڑا کیس کی سماعت کی۔عدالت نے عمراکمل کوطلب کررکھاتھالیکن عمر اکمل ایشیا کپ کھیلنے کیلئے بنگلا دیش میں ہونے کے باعث عدالت پیش نہ ہوسکے جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے عمر اکمل کو 11 مارچ کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید خبریں :