کھیل
03 اپریل ، 2012

پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کے لیئے آج شب فلپائن روانہ ہو گی

لاہور… پاکستان ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی کے لیئے آج شب لاہور سے فلپائن روانہ ہو گی۔ ٹینس اسٹار اعصام الحق ان فٹ ہونے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں ہیں پاکستان اور فلپائن کی ٹیموں کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کا سیمی فائنل 6 سے 8 اپریل کھیلا جا ئے گا۔ پاکستان ٹیم میں عقیل خان ، یاسر خان ، جلیل خان اور محمد عابد شامل ہیں۔ کوچ محمد خالد کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اعصام الحق کی کمی تو محسوس ہو گی لیکن پر امید ہیں کہ عقیل خان اور دوسرے کھلاڑی بھی مایوس نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :