پاکستان
28 فروری ، 2014

ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار نے فائرنگ نیک نیتی کے تحت کی:ترجمان

ناگن چورنگی پر رینجرز اہلکار نے فائرنگ نیک نیتی کے تحت کی:ترجمان

کراچی…رینجرز کے ترجمان نے کہا ہے کہ رینجرز اہلکار نے فائرنگ نیک نیتی کے تحت کی تھی اورفاصلہ دور ہونے کی وجہ سے سمجھا تھا کہ واقعہ اغوا یا پھر ڈکیتی کا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر خاتون پر مرد کو تشدد کرتے دیکھ کر رینجرز اہلکار نے پہلے ہوائی فائرنگ کی تھی لیکن خاتون کو نہ چھوڑنے پر رینجرز اہلکار نے مرد پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوگیا اور عباسی شہید اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم رینجرز اہلکار نے فائرنگ نیک نیتی کے تحت کی تھی اور فاصلہ دور ہونے کی وجہ سے رینجرر اہلکار سمجھا کے واقعہ اغوا یا پھر ڈکیتی کا ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق خاتون بھی مرد پر چلائی جانے والی گولی سے زخمی ہوئی تھی۔

مزید خبریں :