28 فروری ، 2014
کوٹ ادو…کوٹ ادومیں بائی پاس روڈ پر پولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 7افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل اغوا برائے تاوان کے قیدیوں کو کوٹ ادو سے لیہ لے کر جا رہی تھی کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے موبائل پر دستی بم سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میں 4پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی ہوگئے۔ پولے کا کہنا ہے کہ دستی بم حملہ کرنے والے دونوں موٹر سائیکل سوار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔