03 اپریل ، 2012
کراچی… پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شکیل عباسی کا کہنا ہے کہ وہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں،کمیٹی بھی جانتی ہے کہ کھلاڑی کن حالات میں بھارت کھیلنے گئے ۔ شکیل عباسی ورلڈ سیریز میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں،انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن سے غیرمنظور شدہ لیگ میں شرکت کے باوجود شکیل عباسی پر امید ہیں کہ انہیں لندن اولمپکس میں کھیلنے کا موقع ضرور ملے گا،انہوں نے کہا کہ ڈسپلنری کمیٹی کو پتا ہے کہ کھلاڑی کن حالات میں بھارت گئے تھے کمیٹی تمام حالات کو مد نظر رکھ کرفیصلہ کرے گی۔