کھیل
02 مارچ ، 2014

ایشیا کپ:بھارت کیخلاف انور علی کی جگہ محمد طلحہٰ کی شمولیت کا امکان

ایشیا کپ:بھارت کیخلاف انور علی کی جگہ محمد طلحہٰ کی شمولیت کا امکان

کراچی…ایشیا کپ کرکٹ کے اہم ترین میچ میں روایتی حریف بھارت کے خلاف پاکستان ٹیم ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر انور علی کی جگہ فاسٹ بالر محمد طلحہٰ کی شمولیت کاامکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر گل مکمل فٹ ہیں اور وہ آج بھارت کے خلاف میچ کھیلیں گے۔پچھلے دو میچز میں بہترین کارکردگی کے باعث عمر اکمل کے بیٹنگ آرڈر کو تبدیل کرتے ہوئے چوتھے نمبر پر کھلانے کا امکان ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا شیربنگلا نیشنل اسٹیڈیم میرپور میں کھیلاجائے گا۔آج بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن اپ اور پاکستان کے بہترین بالنگ اٹیک کے درمیان مقابلہ ہے،بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون ،روہیت شرما اور ویرات کوہلی شامل ہیں جو کسی بھی وقت بڑا اسکور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،جو بھی چل گیا ، بڑا اسکور بن گیا۔ لیکن دوسری جانب جنید خان، عمر گل اور سعید اجمل۔ جنید کی آوٴٹ سوئنگ، عمر کی یاکر،کسی بھی بیٹسمین کی گلی کھڑکا دیتی ہے اور پھر سعید اجمل کی اسپین کا جادوبھی سر چڑھ کر بول رہا ہے۔بیٹسمین آف اسپین کا توڑ کرے گا تواجمل کے پاس ’دوسرا‘ ہتھیا ر ہے۔ یقیناً گیند اور بلے کا یہ مقابلہ بہت سنسی خیز ہو گا۔پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ بھارت کے 4 پوائنٹس ہیں۔

مزید خبریں :