03 مارچ ، 2014
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنادیا۔ کراچی کے علاقوں آئی آئی چندریگرروڈ، شارع فیصل، ایم اے جناح روڈ، ملیر، ایئر پورٹ اورگلشن حدید کے اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ سردی کی پہلی بارش ہورہی ہے، جس کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔