انٹرٹینمنٹ
03 مارچ ، 2014

آسکرز کی تقریب جاری،”فروزن“ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم قرار

آسکرز کی تقریب جاری،”فروزن“ بہترین اینیمیٹڈ فیچر فلم قرار

لاس اینجلس…دنیائے فلم کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکرز کی تقریب جاری ہے۔ ہالی وڈ کے نامور ستاروں نے ریڈ کار پٹ پر جلوے بکھیرے۔86 ویں اکیڈمی ایورڈز کی رنگا رنگ تقریب امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری ہے۔بہترین اینیمیٹڈ فلم کا ایوارڈوالٹ ڈزنی کی فلم”فروزن“نے حاصل کیا۔بہترین معاون اداکارکاایوارڈ جیرڈلیٹو( Jared Leto)کو فلم ڈیلاس بائیرس کلب(Buyers Club Dallas )کے لیے دیا گیا جبکہ بہترین معاون اداکارہ کاایوارڈ Lupita Nyong'o کو فلم 12 Years a Slave کے لیے دیا گیا۔بہترین ویڑول ایفکٹ کاایوارڈ فلم گریویٹی کے نام رہا جبکہ بہتری ڈاکیومینٹرفیچرکاایوارڈ ٹونٹی فیٹ فرام اسٹارڈمTwenty Feet from Stardomنے جیت لیا۔ہالی وڈ کے ڈولبی تھیٹر میں ہونے والی آسکر کی شاندار تقریب میں میزبانی کے فرائضEllen DeGeneres انجام دے رہی ہیں۔

مزید خبریں :