03 مارچ ، 2014
اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت ملکی سلامتی کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سمیت سول وعسکری قیادت شریک ہے۔ وزیراعظم ہاوٴس کے حکام کے مطابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں ملکی سلامتی کی صورت حال پر غور کیاگیا ،حکام کا کہناہے کہ ملاقات کے بعد وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملکی سلامتی کی صورت حال ،طالبان کی جانب سے ایک ماہ کے لئے جنگ بندی کے اعلان اوراسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعہ پرغورجاری ہے۔ اجلاس میں وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹینٹ جنرل اشفاق ندیم ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل ظہیرالسلام عباسی سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہیں ۔