03 مارچ ، 2014
کھاریاں…اسلام آباد میں خودکش حملے میں شہید ہونے والے جج رفاقت حسین کے صاحبزادے افراسیاب حسین کا کہنا ہے کہ ہم کب تک اس طرح جنازے اٹھاتے رہیں گے،میرے پاپا تو چلے گئے، 2دن خبر آئے گی اور تیسرے دن حکومت بھی نہیں پوچھے گی۔ افراسیاب حسین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اپنے پاپا پر فخر ہے، دہشت گردوں کے سامنے ڈٹ کر پوری قوم کا سربلند کیا ہے۔