پاکستان
04 مارچ ، 2014

اسلام آباد کچہری کا واقعہ انتہا درجے کا ظلم ہے، مولانا عبدالعزیز

اسلام آباد کچہری کا واقعہ انتہا درجے کا ظلم ہے، مولانا عبدالعزیز

اسلام آباد…اسلام آباد کی لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری کا واقعہ انتہا درجے کا ظلم ہے، کچہری واقعے کو لال مسجد سے منسوب کرنے کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں،ایف ایٹ کچہری سانحہ بہت افسوس ناک ہے۔ مولانا عبدالعزیز نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ شہدا فاونڈیشن کے بیان پر بعض افراد نے رابطہ کیا تھا، بتا دیا تھا ہمارا کوئی تعلق نہیں، کچہری واقعے کو لال مسجد سے منسوب کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔

مزید خبریں :