پاکستان
05 مارچ ، 2014

افواج سے یک جہتی پر کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے،خالد مقبول

 افواج سے یک جہتی پر کارکنان کو چن چن کر قتل کیا جارہا ہے،خالد مقبول

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف ایم کیوایم اپنی جدوجہدنہیں چھوڑے گی اور شہراورپاکستان کے عوام کو کسی صورت دہشت گردوں کے رحم وکرم پرہرگزنہیں چھوڑیگی۔ایم کیوایم کوپاک افواج سے اظہاریکجہتی اوردہشت گردی کے خلاف قوم کومتحدکرنے کی سزادی جارہی ہے۔ایم کیو ایم واحدجماعت ہے جوپاکستان کوروشن خیال اورعتدال پسندپاکستان بناناچاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت مکمل طورپرناکام ہوچکی ہے کراچی میں قتل وغارتگری کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت پرعائدہوتی ہے۔انہوں نے صدر ممنون حسین،وزیراعظم نواز شریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیاکہ کارکنان کوچن چن کرقتل کے واقعات کوروکاجائے اورکارکنان کے قاتلوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کی شب ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ایم کیوایم فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج مشتاق احمدشاہ شہیدکی شہداء قبرستان میں تدفین کے موقع پرمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ کے دوران کیا،انھوں نے کہاکہ آج ایک بارپھرپوری ایم کیوایم سوگواراورغم میں ڈھوبی ہوئی ہے،آج یہ پانچواں لاشہ ہے جوہم اٹھارہے ہیں،ظلم وبربریت کایہ کھیل کسی نہ کسی صورت میں جاری ہے اوران درندہ صفت اورجنونیت پسند عناصرکوروکنے والاکوئی نہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم واحدجماعت ہے جس نے پاک فوج ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنیوالے اداروں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پوری قوم کوملک دشمن قوتوں کے سامنے لاکھڑاتھااسی وقت سے ہم کولاشوں کے تحفے دیئے جارہے ہیں۔انہوں نے مشتاق احمدشاہ شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورمطالبہ کیاکہ مشتاق احمدشاہ سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان کے قتل کانوٹس لیاجائے اورذمہ دارعناصرکوگرفتارکیاجائے۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی فیکٹس فائنڈنگ کمیٹی کے انچارج اورفیڈرل بی ایریاسیکٹرکے سابق سیکٹر انچارج مشتاق احمد شاہ کوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ بعدنمازعشاء جامع مسجدعمر سمن آبادمیں اداکی گئی،تدفین میں ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،انجینئرناصرجمال، سیدحیدرعباس رضوی، ڈاکٹر صغیراحمدسمیت سیکٹرکمیٹی کے عہدیداران،یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔شہیدکیفاتحہ سوئم جمعرات 6مارچ کورہائشگاہ واقع فیڈرل بی ایریابلاک18میں ہوگا۔





مزید خبریں :