03 اپریل ، 2012
اسلام آباد…اوگرا کی جانب سے پٹرول،ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا ہے۔پیٹرولیم مصوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں2روپے اور32پیسے فی لیٹرکی کمی کی گئی ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت103روپے36پیسے فی لیٹرہو گی،ڈیزل کی قیمت ایک روپے16پیسے فی لیٹرکمی کے بعد 107روپے فی لیٹر،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے74پیسے فی لیٹر کی ک ی کے بعد اب اس کی نئی قیمت99روپے95پیسے فی لیٹرہوگی۔ہائی اوکٹین کی قیمت135روپے81پیسے فی لیٹراور لائٹ ڈیزل98روپے74پیسے پربرقرار برقرار رکھی گئی ہے ۔