05 مارچ ، 2014
اسلام آباد …اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے سانحہ کچہری کی انکوائری کمیٹی کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ یہ انکوائری کمیٹی جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی سربراہی میں بنائی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر فیصلے تک انکوائری کمیٹی کام شروع نہیں کرے گی، سپریم کورٹ کی ہدایات کا انتظار کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی انکوائری کمیٹی میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے علاوہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ بھی شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی نے بدھ سے وکلاء کے بیانات ریکارڈ کرکے کام کا آغاز کرنا تھا۔