پاکستان
05 مارچ ، 2014

مشرف کے وکلاء کو دہشت گردوں کی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے ، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے وکلاء کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ایک بیان الطاف حسین نے کہاکہ جنرل(ر) پرویز مشرف کے وکلاء شریف الدین پیرزادہ ، انورمنصوراور احمدرضا قصوری کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں دی گئی ہیں کہ وہ خود کو پرویز مشرف کے کیس سے الگ کرلیں ورنہ انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت نے زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو سفاک طالبان دہشت گردوں کے رحم وکرم پرچھوڑ رکھا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،انھوں نے ارباب اقتدار اوراختیار سے مطالبہ کیا کہ پرویزمشرف کے وکلاء کو طالبان دہشت گردوں کی دھمکیوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، پرویز مشرف کے وکلاء کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے اور دھمکیوں میں ملوث عناصر کوگرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے ۔

مزید خبریں :