پاکستان
06 مارچ ، 2014

ڈیرہ غازی خان: ٹرک اور بس میں تصادم،30 سے زائد افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان: ٹرک اور بس میں تصادم،30 سے زائد افراد زخمی

ڈیرہ غازی خان…انڈس ہائی وے پر نور والا کے مقام پر ٹرک اور بس میں زوردارتصادم کے نتیجے میں 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، ریسکیو ٹیمیں حادثے کی جگہ روانہ کردی گئی ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس کراچی سے بنوں جارہی تھی۔

مزید خبریں :