07 مارچ ، 2014
کراچی…اسٹیڈیم روڈ پر ہلکی نوعیت کے دھماکے ہوئے ہیں،اطلاعات کے مطابق ہلکی نوعیت کے 4دھماکے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلا رضا کے سرکاری گھر کے قریب ہوئے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دھماکوں سے کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔