پاکستان
07 مارچ ، 2014

وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں حکومتی مشینری کی ناکامی کا اعتراف

وزیراعلیٰ سندھ کا تھر میں حکومتی مشینری کی ناکامی کا اعتراف

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا ہے کہ تھر میں گندم درست طریقے سے تقسیم نہ ہوسکی جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا۔ تاہم ان کا دعویٰ ہے تھر میں بچوں کی اموات کا بڑا سبب سردی تھا۔ وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہر سال تھر میں خشک سالی ہوتی ہے اور حکومت ریلیف کا اعلان کرتی ہے اس سال بھی امداد کا اعلان کیا گیا تاہم گندم کی تقسیم درست انداز میں نہ ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ خشک سالی کی وجہ سے گھاس نہ ملی جس کی وجہ بھیڑوں میں بھی امراض پیدا ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ سردی کی وجہ سے بچوں کو نمونیا ہوا۔ اور خوراک کی کمی کی وجہ سے ماں کا دودھ نہ ملنے پر بچے خوراک کی کمی کا شکار ہوئے۔ انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ ریلیف کمشنر نے بھی اپنا کام درست انداز میں نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچوں کو فوراً حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں منتقل کرنا چاہئے تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا۔ انہوں نے تھر کے ڈائریکٹر ہیلتھ کو معطل کرنے کے ساتھ تھر کے لئے 10 کروڑ روپے کے پیکج کا بھی اعلان کیا۔

مزید خبریں :