07 مارچ ، 2014
لاہور…قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات ڈی ریل ہونے کے بعد دوبارہ ٹریک پر آرہے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان پر واضح کردیاہے کہ اگر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو اس کا جواب لازمی دیا جائے گا۔ بات کرنے والوں کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، جمشید دستی نے جو ثبوت دیے ہیں وہ کمیٹی کو دے دیے۔ ایاز صادق نے کہا کہ جس رکن اسمبلی کے خلاف الزام ثابت ہو گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔