07 مارچ ، 2014
لاہور…لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں نامعلوم شخص اپنے 5بچوں کو سڑک پر چھوڑ کر چلاگیا۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی عمریں 2سے 5سال کے درمیان ہیں۔ اہل علاقہ نے لاوارث بچوں کو شالیمار تھانے پہنچا دیا۔ صرف ایک بچہ اپنا نام علی حیدر بتاتا ہے۔ علی حیدر نامی بچے کا کہنا ہے کہ ہمیں ہمارے نانا چھوڑ کر چلے گئے ہیں، والد کا نام عزیز علی ہے، گھر کا پتا معلوم نہیں۔