انٹرٹینمنٹ
04 اپریل ، 2012

لاہور : موسم گرما کی مناسبت سے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش

لاہور ... لاہور میں موسم گرما کی مناسبت سے دیدہ زیب لان ملبوسات کی نمائش منعقد کی گئی۔گلبرگ کے ایک فیشن ہاوٴس میں کراچی کے ڈیزائنر عمر سعید کی تیار کردہ لان ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ نمائش میں فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لان ملبوسات میں کھلتے رنگ اور منفرد ڈیزائن نمایاں تھے جنہیں خواتین بہت پسند کیا۔ اس موقع پر فیشن ورلڈ کی ٹاپ ماڈلز نے کیٹ واک بھی کی۔ ڈیزائنرز کے مطابق ان ملبوسات کو فیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :