04 اپریل ، 2012
لاہور … بھارت کی ریاست ہریانہ کے اسپیکر کلدیپ شرما کا کہنا ہے کہ کھیل کھیل ہوتا ہے اس میں سیاست نہیں آنی چاہئے، سرکار سے کہوں گا کہ وہ آئندہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو شریک کریں۔ بھارت سے واہگہ کے راستے لاہور پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کلدیپ شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے نمائندوں اور عوام کے ملنے سے محبت اور دوستی کا پیغام جائے گا، ملنے جلنے سے مسائل کا حل ڈھونڈنے میں مدد ملے گی۔ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر رانا محمد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی وفد کو پاکستانی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں دونوں ملکوں کے پارلیمنٹرینز کے ملنے سے تعلقات اور جمہوریت مضبوط ہوگی۔