کاروبار
13 مارچ ، 2014

پنجاب: جمعہ سے سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال ہوجائے گی

پنجاب: جمعہ سے سی این جی اسٹیشنز کی گیس بحال ہوجائے گی

لاہور…پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشن کی گیس 14مارچ سے بحال کردی جائے گی ، سوئی ناردرن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ صارفین کو ہرہفتے 2 دن سی این جی ملا کرے گی۔ سوئی ناردرن گیس نے 3 ماہ بعد پنجاب بھرکے سی این جی اسٹیشن کی گیس کل جمعے سے بحال کر نے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین کو ہرہفتے میں ۲دن جمعہ اورہفتہ گیس ملاکرے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ہفتے میں 4کی بجائے 2روز گیس فراہم کرنا بدنیتی ہے، عدالت نے ہفتے میں 4دن گیس دینے کاحکم دیا تھا ، اس فیصلے کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

مزید خبریں :