پاکستان
13 مارچ ، 2014

پیر صاحب پگارا کی مخدوم امین فہیم سے ملاقات

پیر صاحب پگارا کی مخدوم امین فہیم سے ملاقات

کراچی…حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا کی سروری جماعت کے روحانی پیشوا اور پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر مخدوم امین فہیم کے گھر آمد نے سندھ کی سیاست میں طلاطم پیدا کر دیا اور سیاسی تجزیہ کار اسے انتہائی اہم قرار دے رہے ہیں۔ تھر پار کر میں سندھ حکومت کی غفلت نے جہاں پیپلز پارٹی کے اہم رہ نماوں کو درپردہ آمنے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ وہیں سیاسی میدان میں اعلیٰ ایوان سے متعلق چہ مہ گوئیاں بھی جاری ہیں۔ ایسے میں مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا اچانک پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء مخدوم امین فہیم کے گھر جا کر سیاسی حلقوں کو حیران کر دیا۔ سیاسی میدان خصوصاً عام انتخابات میں حریف سیاسی خانوادے اکھٹے ہوئے تو سیاسی میدان گرم محسوس ہوا۔ اگر چہ مخدوم ہاوس کراچی کے ترجمان نے پیر پگارا کی آمد کا مقصد مخدوم امین فہیم کی عیادت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پیرپگارا اور مخدوم خاندان کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پیر پگارا مخدوم امین فہیم کی خیریت دریافت کرنے آئے تھے لیکن قریبی ذرائع دعویٰ کرتے ہیں کہ تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میں نہ صرف دونوں رہنماوں نے اکھٹے کھانا کھایا بلکہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی گفت گو ہوئی۔

مزید خبریں :