پاکستان
14 مارچ ، 2014

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے40کیپسول برآمد

اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے40کیپسول برآمد

اسلام آباد…بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے ہیروئن کے 40 کیپسول بر آمد کر لئے گئے۔اے این ایف ذرائع کے مطابق بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد پر نجی پرواز سے دبئی جانے والا مسافر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ چیکنگ کے دوران ملزم سے 40 کیپسول بر آمد کر لئے گئے اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے لیکر تفتیش شروع جاری ہے، اے ین ایف کے مطابق ، فیاض علی خان نامی مسافر کا تعلق نوشہرہ سے ہے۔

مزید خبریں :