پاکستان
15 مارچ ، 2014

خودسوزی کیس، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی

خودسوزی کیس، رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی

لاہور…مظفر گڑھ میں طالبہ خودسوزی کیس کی ابتدائی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھجوادی گئی۔رپورٹ میں پولیس کی تحقیقات ناقص قرار دی گئی ہے۔چیف جسٹس نے واقعہ کا از خود نوٹس لے لیا اور 17 مارچ تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔طالبہ خودسوزی کیس پر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھیجی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے ۔ایف آئی آر مضبوط تھی لیکن پولیس کی تفتیش ناقص تھی۔پولیس کو 2 سے 3 گھنٹے قبل اطلاع مل چکی تھی کہ لڑکی خودسوزی کی کوشش کرے گی۔۔۔پولیس نے متاثرہ لڑکی کو انصاف ملنے کی تسلی بھی نہیں دی۔۔رپورٹ میں ناقص تفتیش کرنے والے اہلکاروں کے نام ظاہر کیے گئے ۔ادھر تحقیقات کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب خالد داد لک نے ڈی پی او مظفرگڑھ عثمان اکرم گوندل کو معطل کردیا ہے۔

مزید خبریں :