پاکستان
21 جنوری ، 2012

کارکن ساری زندگی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے، جہانگیر بدر

کارکن ساری زندگی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے، جہانگیر بدر

لاہور … پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو ختم کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں مگر بھٹو کے پیروکاروں میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا چلا گیا، کارکن ساری زندگی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں پاکستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھٹو نے متوسط طبقے کے لئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی جن میں محنت کش، طلباء، وکلاء اور دیگر طبقے شامل تھے۔ جہانگیر بدر نے کہا کہ جنرل ضیاء کے پیروکار تاثر پھیلا رہے ہیں کہ پیپلز پارٹی بھٹو کے نظریات چھوڑ چکی ہے مگر کارکن، بھٹو کے نقش قدم پر ساری زندگی چلتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی طاقت محنت کشوں کو سیاست سے نہیں نکال سکتی۔

مزید خبریں :